۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
انیس نقاش

حوزہ / مرحوم انیس نقاش نے اپنی پوری عمر اتحاد کی راہ میں کوششوں اور مجاہدین کی خدمت میں گزار دی۔ وہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے سچے عاشق تھے اور دشمنوں کی سازشوں اور شرانگیزیوں کو بے نقاب کرتے رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونیوں کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کے مجاہد مرحوم انیس نقاش کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

انتھک مجاہد جناب انیس نقاش کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس اور دکھ ہوا۔ وہ صہیونیوں اور عالمی استعمار کے مقابلے میں ہمیشہ سرگرم مجاہد تھے۔ انہوں نے اپنی ساری عمر اتحاد، اسلام کی سربلندی اور مجاہدین کی خدمت میں گزار دی اور اس راستے میں کسی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔

وہ اسلام اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے سچے عاشق تھے۔ انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے وحدت بخش اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بہت جدوجہد کی اور عمر بھر دشمن کی فتنہ انگیزیوں اور شرانگیزیوں کو بے نقاب کرتے رہے۔

میں اس برادر مجاہد کی رحلت پر تعزیت عرض کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہوں کہ خداوند متعال ان کی مغفرت فرمائے اور ان پر رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزه علمیه قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .